ابنا: مصر کے صدر محمد مرسی نے مصری ٹی وی پر اپنے پہلے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقہ کا ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کو حل کرنے میں ایران اپنا اہم نقش ایفا کرسکتا ہے انھوں نے کہا کہ تہران کے ساتھ رابطہ بہت ہی اہم ہے۔
مرسی نے کہا کہ شام کے ساتھ ایران کے گہرے اور دوستانہ روابط ہیں جو شام کے بحران کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ 4 فریقی مذاکرات میں ایران کی شرکت شام کے معاملے کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہےانھوں نے کہا کہ وہ نیویارک میں 4 رکنی کمیٹی کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات اورگفتگو بھی کریں گے۔
.......
/169